
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایرانی جہاز نے بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مدد کی۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاک ایران برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ملاقات میں بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون میں وسیع گنجائش موجود ہے جس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کو مختلف ادارہ جاتی میکانزم اور نئے شعبوں کی نشاندہی کے جدید طریقوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
وزیر خارجہ نے سرحدی علاقے میں معاش کو بہتر بنانے کے لیے سرحدی منڈیوں کی جلد از جلد تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ نے بلوچستان میں آگ پر قابو پانے کے لئے ایرانی طیارہ بھیجنے پر وزیر خارجہ عبداللہیان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ایرانی جہاز نے بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مدد کی۔
افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پڑوسی ہونے کے ناطے پاکستان اور ایران قریبی رابطہ کاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی برادری اور عبوری افغان حکومت کے درمیان پائیدار روابط انتہائی اہم ہیں۔
وزیر خارجہ عبداللہیان نے وزیر خارجہ کو ایران کے دورے کی دعوت دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News