پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے ڈپٹی کمشنر عامر کریم کو ملتان میں جلسے کی درخواست جمع کرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی آرگنائزنگ کمیٹی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں آرگنائزنگ کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر سے جلسے کے انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
کمیٹی کے وفد میں ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ، سٹی صدر عدنان ڈوگر، پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ اور سٹی جنرل سیکرٹری راو آصف شامل تھے۔
آرگنائزنگ کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر سے ٹریفک پلان ، سیکورٹی اور صفائی کے انتظامات کرنیکی درخواست کی۔
واضح رہے کہ عمران خان 20 مئی کو قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
