Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا زیادتی ہے، سراج الحق

Now Reading:

اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا زیادتی ہے، سراج الحق
سراج الحق

نیب قوانین میں ترمیم کومسترد کرتے ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا سراسرزیادتی ہے، جب کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام پرخود کش حملہ ہے۔

ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو حکومت کی جانب سے عوام پرخودکش حملہ قراردیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے خلاف اتوارکوملک گیراحتجاج کیا جائے گا۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جس طرح قانون سازی کی، اس سے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی یاد تازہ ہو گئی۔ سابقہ حکومت نے 10منٹ میں قومی اسمبلی سے 35 قوانین پاس کرائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نیب پرہتھوڑاچلا کرملک میں احتساب کے بچے کھچے نظام کوبھی ختم کردیا گیا۔ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا سراسر زیادتی ہے۔ جماعت اسلامی جلد بازی میں متعارف کرائے گئے یک طرفہ قوانین کومسترد کرتی ہے۔

Advertisement

سراج الحق نے مزید کہا کہ انتخابات کے مروجہ نظام کی بجائے متناسب نمائندگی کا اصول اپنایا جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عدلیہ اورالیکشن کمیشن مکمل آزاد اوراسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے۔

امیرجماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وفاقی شرعی عدالت کے احکامات کی روشنی میں سود سے پاک بجٹ پیش کرے، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جوحقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر