سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے 7 لاکھ 26 ہزار 979 طلبہ امتحان دیں گے۔
کراچی،حیدرآباد،سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نوابشاہ ڈویژنز میں 1312 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
سندھ بھر میں امتحانی مراکز کا دورہ کرنے کے لیے تعلیمی بورڈز کی جانب سے 112 ویجیلنسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سائنس گروپ کے طلباء کا امتحان صبح جبکہ جنرل گروپ کے طلباء دوپہر کی شفٹ میں امتحانات دیں گے۔
کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سائنس گروپ کے طلباء کا آج کمپیوٹر اسٹڈیز کا امتحان لیا جائے گا۔
کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت آج دسویں جماعت کے جنرل گروپ کے طلباء جنرل سائنس کا امتحان دیں گے
کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 65 ہزار سے زائد طلباء امتحانات میں شرکت کریں گے جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 13 جون تک جاری رہیں گے۔
کراچی میں میٹرک کے طلباء کے لیے مجموعی طور پر 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ، طلبہ کے لیے 253 جبکہ طالبات کے لیے 195 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
وزیر تعلیمی بورڈز و جامعات اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں موبائل کے ساتھ داخلہ ممنوع ہوگا، سندھ بھر کے تمام امتحانی مراکز میں طلبہ اور اساتذہ کے موبائل فونز لانے پرپابندی ہوگی۔
وزیر تعلیمی بورڈز و جامعات اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ محکمہ بورڈز امتحانی مراکز کے انچارج کو طلبہ کو ٹھنڈا پانی کلاس روم تک مہیہ کرنے کے لیے سہولیات فراہم کریگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاپی کلچر روکنے کے لیے امتحانی مراکز کے اندر اور باہر سیکیورٹی سخت کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
