Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا 18 مئی کو گوجرانوالہ میں پاور شو، تیاریاں جاری

Now Reading:

پی ٹی آئی کا 18 مئی کو گوجرانوالہ میں پاور شو، تیاریاں جاری
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج – بول نیوز

گوجرانوالہ میں 18 مئی کو پی ٹی آئی کے پاور شو کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ملک بھر میں جلسے کر رہے ہیں۔

گوجرانوالہ میں 18 مئی کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کیلئے جناح اسٹیڈیم میں انتظامات جاری ہیں۔

قائدین کے لئے 80 فٹ چوڑا اور 30 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے جبکہ کپتان کے جلسہ کے حوالے سے کھلاڑیوں میں بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

کارکن بڑی تعداد میں جناح اسٹیڈیم میں جمع ہو کر شدید نعرے بازی بھی کر رہے ہیں جبکہ خواتین کی بڑی تعداد بھی بچوں کے ہمراہ اسٹیڈیم میں موجود ہے۔

Advertisement

 شہر بھر میں پی ٹی آئی کی جانب سے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جو جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی جناح اسٹیڈیم پہنچیں گی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے پے در پے جلسوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ بھی سیاسی پاور شو کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔

اٹک، صوابی، گجرات کے بعد سرگودھا میں بھی عوامی طاقت کا مظاہرہ کے لیے حکمران جماعت تیار ہو گئی۔

 اس جلسے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور میاں محمد حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر سینئر رہنما شرکت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر