حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اب عمران نیازی کے لئے جیل کا پھاٹک کھلے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جذبہ دیکھ کر پتہ چل رہا کہ آپ نوازشریف اور شہبازشریف سے وفا کرنا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں نوجوانوں کو ایک شخص نے کروڑوں نوکریوں کا خواب دکھایا جبکہ عمران نیازی نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا لیکن ایک ہزار گھر بھی نہ بنا سکا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈبو دیا، ادویات کے ریٹ بڑھا دیئے جبکہ یہ کبھی قومی اداروں کو للکارتا ہے کبھی دوست ممالک کو للکارتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاست میں نوازشریف اور شہبازشریف کا مقابلہ کرو، عمران نیازی اگر تم نے انتشار کی سیاست کرنی تو سرگودھا کے عوام کا جذبہ تمہیں اور تمہارے ساتھیوں کو سمندریں غرق کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب کا نعرہ لگانے والے نے پاکستان کو برباد کر دیا ،تم اپنے صدر کو جتنا مرضی کہو کہ حمزہ کا حلف نہیں لینا لیکن میں عوام کے دکھوں کا مداوا کروں گا ، روک سکتے ہو تو روک لو۔
حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ عمران نے اپنے پیاروں کو نوازا گندم غائب کر دی جبکہ 10 کلو آٹے کا جو تھیلا 650 کا تھا اس کو 490 میں بیچنے کا حکم دیدیا ہے۔ مائیں، بہنیں اور بیٹیاں لائنوں میں لگ گر آٹا لیتی رہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوامی عدالت لگے اور کٹہرے میں قومی مجرم عمران نیازی کو کھڑا کیا جائے گا، اب تمہیں بھاگنے نہیں دینگے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کو جیلوں میں ڈالا تو کوئی بات نہیں، جیل جیل تم نے بہت کھیل لیا ، اب عمران نیازی کے لئے جیل کا پھاٹک کھلے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج اس ملک کی معیشت سسکیاں لے رہی ہے، یہ کہتا تھا کہ میں خودکشی کر لوں آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لوں گا جبکہ یہ آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گیا، 20 ہزار ارب قرضہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران نیازی الیکشن آنے والے ہیں، یہ نوجوان کسان تم سے حساب مانگیں گے اور تم سیاسی خودکشی پر مجبور ہو جاؤ گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران نیازی سن لو جتنی آئین شکنی کرنی ہے کر لو تم میرا راستہ نہیں روک سکتے، انشاء اللہ چند دنوں میں چینی اور گھی بھی سستا ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان کی عدلیہ اور اداروں سے کہتا ہوں کہ کل عمران نیازی نے کہا کہ لانگ مارچ میں میرے ساتھ افواج پاکستان کے خاندان بھی جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
