Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئین کو توڑا تو ملک بکھر جائے گا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

Now Reading:

آئین کو توڑا تو ملک بکھر جائے گا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب
ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا ہے کہ آئین کو توڑو گیا تو ملک بکھر جائے گا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پریس کانفرنس اس لئے نہیں کر رہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ مجھے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، میں نے خود ہی استعفے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن کسی کی خواہش کی وجہ سے آفس نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین قائم ہے تو پاکستان قائم رہے گا، اس آئین کو توڑا گیا تو ملک بکھر جائے گا، کسی کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے آئین کو کسی کا تابع نہیں بنایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین سپریم ہے، پارلیمنٹ، آرمڈ فورسز تمام ادارے، محکمے افراد آئین پاکستان کے خادم ہیں، اپنی خواہشات کو تسکین دینے کیلئے پاکستان کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ عدلیہ ہی آئین کی محافظ ہے جس نے آئین کے تحفظ کی قسم کھائی ہے اور اگر ایک قومی اسمبلی کیلئے سپریم کورٹ چھٹی والے دن ازخود نوٹس لیتی ہے تو آج اس سے بڑا مسئلہ ہے، آج آئین پر حملہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے درخواست کی کہ چیف جسٹس پاکستان خدا کیلئے پاکستان اور آئین کو بچانے کیلئے ازخود نوٹس لیں، کسی فرد کو بچانے کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کو بچانے کیلئے اپنے اختیارات کا استعمال کریں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان کا ہر فرد پاکستان کے آئین کی سالمیت اور بقاء کیلئے کھڑا ہو اور اگر کسی کے ذہن میں خناس ہے تو یہ کیڑا اپنے ذہن سے نکال دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر