Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرنا اچھی بات نہیں ، اسحاق ڈار

Now Reading:

ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرنا اچھی بات نہیں ، اسحاق ڈار
ملک میں انارکی

مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرنا اچھی بات نہیں ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت آئینی طریقے سے گئی ہے، لیکن وہ یہ ہضم نہیں کرپارے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی الیکشن چوری کرکے آئی اور آئینی طریقے سے گئی ہے تو پھر ان کو کیا مسلۂ ہے، اس قسم کی گھٹیا سیاست سے بچنے کی کوشش کرنی چائیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر کے مطابق اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے، دوسرا آپشن اگست 2023 ہے اور الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کا عمل نہایت غیر موزوں ہے، وزیراعظم کی ایڈوائس کو واپس کرنے کی وجہ بھی بتانی پڑتی ہے۔

Advertisement

اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر پاکستان کی پارٹی وابستگی ختم ہوجانی چائیے

اسحاق ڈار نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے یہ تاثر دیا تھا کہ سبسیڈیز فنڈڈڈ ہیں، جو کہ نہیں تھیں، یہ مجموعی طور پر تین سو ارب کا مسلۂ ہے اگر عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت کی میٹنگ میں نواز شریف اور میں بھی شریک تھے، یہ ضروری تھا کہ شہباز شریف یہاں آکر مشورہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر