تنویر الیاس نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس خان نے آزاد جموں کشمیر بورڈ آف انوسٹمنٹ کے اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک آباد کشمیری تارکین کو آزاد خطہ میں سرمایہ کاری پر آمادہ کیا جائے۔
تنویرالیاس خان نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرینگے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے یہ بھی کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کو جدید خطوط پر استوارکر کے پیشہ ور ماہرین کو سامنے لائینگے۔
تنویرالیاس خان نے کہا کہ آزاد ریاست میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجود ہے ، سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس خان نے مزید کہا کہ بیرون ممالک میں روڈ شو، نمائشیں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
