Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلندی سے لی جانے والی چند حیرت انگیز تصاویرجس کا حسن دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Now Reading:

بلندی سے لی جانے والی چند حیرت انگیز تصاویرجس کا حسن دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے

اس دنیا کا حسن دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے بعض نظارے تو اتنے حسین ہوتے ہیں ہمیں گماں ہونے لگتا ہے کہ گویا ہم خواب دیکھ رہیں ہیں فوٹوگرافی کا شوق رکھنے والے کی نگاہ ان مقامات کو تلاش کر لیتی جہاں سے لی جانے والی تصاویرلوگوں کو حیرت زدہ کر دے گی وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ضروری نہیں کسی بھی تصویر کی زمین ہی سے منظر کشی کی جائے بلکہ ایک خاص  بلندی سے لی جانے والی تصاویر بھی معرکہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

تصاویر لینے کے شوق کو سیلفی نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر افراد بلند و بالا مقامات پر کھڑے ہوکر تصویر لیتے ہیں جنہیں دیکھ کرسر چکرانے لگتا ہے یہاں پر کچھ ایسی ہی تصاویر پیش کی جارہی ہیں۔

زمین سے سیکڑوں فٹ بلندی پر محو پرواز یہ شخص دیکھنے میں خلائی مخلوق محسوس ہوتا ہے جبکہ نیچے ساحل سمندر اور زمیں کا حصہ بے حد حسین نظارہ پیش کر رہا ہے۔

Advertisement

سرسبز وادیوں کی انتہائی بلندی پر یہ شخص اونچائی کے خوف سے ماورا دو رسیوں پر چل رہا ہے۔

دنیا گول ہے جو اس منظر میں کناروں کی جانب سے دکھائی بھی دے رہی ہے جبکہ اونج روشنیاں ٹریفک کی ہیں لیکن یہ شخص ان سب سے بے نیاز سیلفی لینے مصروف ہے۔

زیر تعمیر ایک بلندو بالا عمارت پر یہ نوجوان سن گلاسس پہنے بڑی بے خوفی سے سیلفی لے رہا ہے۔

Advertisement

برف پوش پہاڑ کی چوٹی پر دونوں ہاتھ پھیلائے ہوئے ایک شخص کا سایہ آسمان کے سبز رنگ کے باعث مافوق الفطرت محسوس ہوتا ہے۔

پیراشوٹ پہنے دو شخص سرسبز پہاڑوں اور نیلے سمندر سے میلوں دوری پرمحوپرواز ہیں جبکہ ان میں ایک سیلفی لے رہا ہے۔

ساحلِ سمندر سے کچھ ہی فاصلے پر چھوٹے سے جہاز پر سوار ہو کر اڑان بھرنے والے شخص نے بظاہر اس سڑک پر پاؤں رکھا ہوا ہے جو درحقیقت اس سے سیکڑوں فٹ نیچے واقع ہے۔

Advertisement

سمندر کے دھارے آپس میں جس مقام پر مل رہے ہیں وہی سے ایک خاتون اس منظر کی تصویر کشی کر رہی ہے۔

اس تصویر میں ایک شخص کی صرف دو ٹانگیں ہی نظر آرہی ہیں، تاہم نیچے کا منظر نہایت دلفریب ہے جہاں ایک جانب بلند و بالا عمارات اور دوسری طرف سرسبز درختوں کا جنگل نظر آتا ہے۔

یہ شخص پہاڑ پر چڑھ رہا ہے یا گر رہا ہے ہوسکتا ہے کہ اس کی تصویر اس طرح لی گئی ہے جبکہ ہوسکتا کہ یہ نظر کا دھوکہ ہو۔

Advertisement

کالی شرٹ پہنے ہوئے یہ نوجوان سیکڑوں فٹ کی بلندی پر صرف رسی اپنا توازن برقرار رکھ چل رہا ہے۔

نیچے موجود درختوں اور جنگل سے سیکڑوں فٹ کی بلندی پر موجود ایک شخص کو دیکھ کر خوف محسوس ہوتا ہے لیکن منظر کشی بہت عمدہ ہے۔

اس تصویر میں اس شخص کو غور سے دیکھیں کہ یہ کونسا کرتب دکھا رہا ہے۔ لیکن یہ جوبھی کر رہا ہے بہت مہارت سے کر رہا ہے۔

Advertisement

جس شخص کی صرف ٹانگیں نظر آرہی ہیں، اس کا ایک پاؤں مینار نما اسٹرکچر پر جبکہ دوسرا نیچے موجود بلند و بالا عمارت پر ہے۔ نیچے سڑکوں اور چلتی ہوئی گاڑیوں کو دیکھ کر انتہائی خوف محسوس ہوتا ہے۔

سرخ رنگ کا چشمہ پہنے ہوئے اس لڑکے نے ایک بلند و بالا عمارت پر چڑھ کر سیلفی کھنچوائی ہے تاہم نیچے کا نظارہ ایک نظر دیکھنے پر ہی سر کو چکرا دینے والا محسوس ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر