Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب اور الیکشن ترمیمی بل ایوان صدر کو موصول، صدر مملکت کا اعتراض اٹھانے کا امکان

Now Reading:

نیب اور الیکشن ترمیمی بل ایوان صدر کو موصول، صدر مملکت کا اعتراض اٹھانے کا امکان

قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور شدہ نیب اور الیکشن کمیشن کے ترمیم شدہ بل ایوان صدر کو موصول ہوگئے ہیں جس پر صدر مملکت کی جانب سے اعتاضات اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب اور الیکشن کے ترمیمی بل قومی اسمبلی سمیت سینیٹ سے منظوری کے بعد قائدے کے تحت ایوان صدر بجھوائے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو ترمیمی بل اور الیکشن ترمیمی بل 2022 ایوان صدر کو موصول ہوگئے ہیں جس پر صدر عارف علوی کی طرف سے اعتراضات کا امکان ہے۔

اس حوالے سے صدر نے دونوں بلز کی منظوری سے قبل آئینی وقانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے تاہم صدر نے دونوں بلز واپس بھجوا دیئے تو حکومت مشترکہ اجلاس سے منظور کروائے گی۔

مشترکہ اجلاس سات جون کو بلایا جاچکا ہے جس سے منظوری کے بعد دونوں بلز دوبارہ صدر کو بھیجے جائیں گے۔

Advertisement

صدر نے دس دن تک منظوری نہ دی تو دونوں بلز از خود قانون بن جائیں گے۔

خیال رہے کہ نیب ترمیمی بل کے تحت احتساب بیورو کے اختیارات کم کیے گئے ہیں، الیکشن ترمیمی بل کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم کیا گیاہے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال نہ کرنے سے متعلق بھی ترمیم بل میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر