اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور برطرف گورنر عمر سرفراز چیمہ نے مسلم لیگ ن کے غیرآئینی اقدامات کی بھر پور مزاحمت پر اتفاق کیا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا برطرف گورنر عمر سرفراز چیمہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
اس دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے عمر سرفراز چیمہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بدترین ائین شکنی کی مرتکب ہورہی ہے۔
انہوں نے برطرف گورنر پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئین اور قانون کی حفاظت کریں گے۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے غیرآئینی اقدامات کی ملکر بھر پور مزاحمت پر اتفاق بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کرنے کے بعد اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کا بطور قائمقام گورنر نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کی موجودہ صورتحال میں قریبی رفقاء اور آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔
دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بدستور اسپیکر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تاہم جب تک سپیکر اسمبلی کو آگاہ نہیں کرتے تب تک ڈپٹی اسپیکر کو قائمقام اسپیکر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
