خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن پارلیمنٹ کے دو پہیے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت اور گورننس کے کھنڈرات ہمیں ملے ہیں، آج عمران خان اپنی کارکردگی کی بات نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، ہزاروں ارب روپے کی کرپشن گزشتہ دور میں کی گئی، ہر روز عمران خان نیا بیانیہ بناتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چار پانچ بارعمران خان نے کہا نیوٹرل نہیں ہونا چاہیے، اب عمران خان نے کہا امید کرتا ہوں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے گی، اب عمران خان کی کون سی بات پر اعتبار کیا جائے۔
وزیر دفاع نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بولتا ہے پھر اس کی تردید کر کے نیا جھوٹ بولتا ہے، اپوزیشن کی تنقید کی روشنی میں اپنی اصلاح کی کوشش کریں گے، ہماری مشترکہ جنگ پاکستان کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں عمران خان کی حاضری ایوان میں سب سے کم تھی، حکومت اور اپوزیشن پارلیمنٹ کے دو پہیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
