
حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ خونی لانگ مارچ کی پیشگوئی کرنیوالے فتنے کو فوری گرفتار کیا جائے۔
پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خونی لانگ مارچ کی پیشگوئی کرنیوالے فتنے کو فوری گرفتار کیا جائے، سوچی سمجھی سازش کے تحت ریجیکٹڈ ٹولہ ملک میں انارکی پیدا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لال حویلی کے مداری کا تماشہ ختم ہو چکا، اب قانون اپنا راستہ بنائیگا، پنڈی کے اٹھائی گیرے کی اوقات اب دعووں تک محدود ہو چکی ہے، یہ جو کہتا ہے اسے کرنیکی انکی منصوبہ بندی ہوتی ہے۔
حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ قومی ادارے ایسے شر پسند عناصر کے بیانات اور محرکات کا فوری نوٹس لیں، معاشرے میں نفرت اور انتشار کی آبیاری کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شیدے ٹلی جیسے کرداروں کی اب قومی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ 90 دن بعد الیکشن کی تاریخ دیں،عمران خان کو میں راضی کرونگا، الیکشن میں نفرت کا نشان ن لیگ ہوگی، جوتے پالش کرنے والوں کیلئے قوم تیار نہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ 90 دن میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے، نوازشریف کی شکل دیکھنے کیلئے بھی تیار نہیں ہوں، گلی محلے میں لڑائیاں ہو رہی ہیں، جو خوفناک ہے، نوازشریف نےفوج کوگالیاں دیں ،ان پرتھوکنےکیلئےبھی تیارنہیں۔
شیخ رشید نے کہا تھا کہ سیاست ہاتھوں سے نکلتی جارہی ہے، لانگ مارچ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، جیل ہمارا سسرال ہے، موت محبوبہ اور ہتھکڑی زیور ہے، سیاست میں عمران خان کے ساتھ عالمی سازش ہوئی۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ 30 مئی تک حل نکالیں،آپس میں نفرتوں کو کم کریں، خوف ہے اسلام آباد لانگ مارچ خونی ہوگا، تمام پارٹیوں سے اپیل ہے الیکشن کی تاریخ میں آئیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ جس ملک کا وزیرداخلہ منشیات فروش ہو وہاں امن ہوگا؟ یہ حالات کہیں اورلے جانا چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ صرف الیکشن ہے، اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بیچ بچاؤ کیلئے آگے آئیں، ایسا نہ ہو کہ حالات عمران خان کے ہاتھ سے بھی نکل جائیں۔
شیخ رشید نے کہا تھا کہ جو چہرے لوگ نہیں دیکھنا چاہتے ان کو اقتدار میں لایاگیا، آصف زرداری چاہتے تھے پنجاب میں جھگڑا ہو، راناثنااللہ نے مختلف شہروں میں مقدمات بنائے، ایسا نہ ہو حالات ایسے ہوں کہ دوسری طرف جانا پڑے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ میرا بھتیجا لاپتا ہے، نہ بتاتے ہیں کہ وہ کہاں ہے، لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے،حالات خراب ہوسکتے ہیں، غیرملکی سازش کے تحت فوج کےخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ گلی محلے میں لڑائی شروع ہوچکی ہے، بعض لوگ لانگ مارچ میں اپنے آپ کو آگ لگانا چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ صاحب بتائیں کس شہر میں آکر میں گرفتاری دوں، مجھے خوف ہے میرے شہر کی فضا گھمبیر ہے۔
شیخ رشید نے کہا تھا کہ ثابت ہوگیا ان چہروں سے لوگ نفرت کرتے ہیں، جو واقعہ ہوا وہ روضہ رسولﷺ سے باہر ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News