Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف گلوکار امانت علی کا آئمہ بیگ کو مشورہ دینا مہنگا پڑگیا

Now Reading:

معروف گلوکار امانت علی کا آئمہ بیگ کو مشورہ دینا مہنگا پڑگیا

پاکستان کے مشہور گلوکار امانت علی کانام کسی تعرف کا محتاج نہیں وہ نہ صرف وطن عزیز میں بلکہ ملک سے باہر بھی اپنی خوبصورت گائیگی کی جانے جاتے ہیں۔

امانت علی کا تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ انہوں 2006 میں میکال حسن بینڈ سے اپنے گائیکی کے سفر کا آغاز کیا۔

امانت علی نے پاکستان اور بھارتی فلموں میں بحیثیت پلے بیک سنگر کے کام کیا اور مداحوں کی جانب سے خوب داد حاصل کی۔

حال ہی میں امانت علی ایک نجی ٹی وی شو میں مدعو کئے گئے جہاں انہوں میزابان کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیئے۔

Advertisement

میزبان کی جانب سے امانت سے ایک سوال کیا گیا جس میں یہ پوچھا گیا ہے آپ کی نظر میں پاکستان میں سب سے زیادہ مغرور گلوکار کون ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آئمہ بیگ کافی مغرور ہیں اور انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ اگر لمبی ریس کا گھوڑا بننا ہے تو عاجزی اپنانی ہوگی۔

اسی طرح امانت علی نے  مردوں میں فرحان سعید کو مغرور گلوکار قرار دیا اور کہا ان کے بارے میں نہ صرف سنا ہے بلکہ ذاتی تجربہ بھی ہے۔

 تاہم اس شو کے بعد آئمہ بیگ نے اپنے انسٹا گرام پر طویل پوسٹ کی جس میں انہوں نے امانت علی کا نام لئے بغیر سخت الفاظ میں تنقید کی۔ انہوں نے امانت علی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو مشورہ دینے کے بجائے اپنی موسیقی پر توجہ دیں وہ کبھی بھی اس شخص کے  ساتھ گانا گانا پسند نہیں کریں گی، ساتھ ہی آئمہ بیگ نے نہایت برے الفاظ بھی استعمال کئے۔ آئمہ بیگ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ گانا گانے سے انکار سے کرناغرور نہیں کہلاتا ہے بلکہ یہ ایک سیدھا سا جواب ہے اور جو شخص ان سے ملا ہی نہیں تو کیسے ان کے رویہ کے بارے میں رائے دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آج کل اعجاز اسلم بھی اسی طرح عروہ حسین کو مغرور کہنے پر تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر