شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بدی کی قوتوں کے خلاف آخری معرکہ قریب ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 25 باغی اراکین پنجاب اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی غیر قانونی حکومت کا خاتمہ اور عوام کی فتح کا دن ہے۔
شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ نئے الیکشن کیلئے تیار ہوجاؤ، بدی کی قوتوں کے خلاف آخری معرکہ قریب ہے۔
Advertisementاللہ الحق ہے
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 25 باغی اراکین پنجاب اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا۔ یہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی غیر قانونی حکومت کا خاتمہ اور عوام کی فتح کا دن ہے۔
نئے الیکشن کیلئے تیار ہوجاؤ۔ بدی کی قوتوں کے خلاف آخری معرکہ قریب ہے۔#امپورٹڈ__حکومت___نامنظور
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) May 20, 2022
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کا فیصلہ سنادیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کا پارٹی پالیسی سے انحراف ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو پارٹی پالیسی سے انحراف پر آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل قرار دیدیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
