Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیت ٹھیک ہو تو ہر کام میں اللہ کی برکت شامل ہو جاتی ہے، چوہدری پرویز الہٰی

Now Reading:

نیت ٹھیک ہو تو ہر کام میں اللہ کی برکت شامل ہو جاتی ہے، چوہدری پرویز الہٰی

پارٹی سے علیحدگی؟ چوہدری پرویز الہٰی نے بڑا اعلان کردیا

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نیت ٹھیک ہو تو ہر کام میں اللہ کی برکت شامل ہو جاتی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ضمانتوں پر بننے والی حکومت کے کوئی پاؤں نہیں ہیں، ان کے پاؤں جلد اکھڑ جائیں گے یہ جہاں سے آئے ہیں وہاں واپس جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو عالم اسلام میں وہ مقام ملے جو پاکستان حاصل نہیں کر سکا، نیت ٹھیک ہو تو ہر کام میں اللہ کی برکت شامل ہو جاتی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اقوام عالم میں ممتاز مقام عطا فرمائے، اللہ کریم پاکستانی قوم کو عید کی ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ بیرونی سازش اور مداخلت سے بننے والی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، بیرونی سازش اورمداخلت کے اعتراف امریکہ سے بھی سامنے آرہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ منحرف ارکان کے بل بوتے پر بننے والی حکومت کسی وقت بھی گر سکتی ہے، پنجاب میں پچیس منحرف ارکان کے ریفرنس میں نااہلی نوشتہ دیوار ہے، امیدہے الیکشن کمیشن ضمیر بیچنے والوں کو جلد از جلد نااہل کرے گا۔

دوسری جانب مونس الہٰی نے کہا ہے کہ سازش کے ذریعے اقتدار میں آنے والے ڈیلیور کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، عمران خان کو قوم کی بھرپور تائید ہے، ان کی ہر کال پر عوام باہر نکل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی کال کو بھی عوامی حلقوں نے خوش آمدید کہا ہے، تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ہم قدم ہوکر عوام کی آواز بلند کررہے ہیں، پنجاب میں غیر آئینی و غیر قانونی حکمرانوں کا ڈراپ سین جلد ہوگا۔

مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے جعلی حلف اوراقتدار قوم کو قبول نہیں، عمران خان نے ہمیشہ ملک اور قوم کے حقیقی ایشوز پر آواز بلند کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر