Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیپال، نجی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ

Now Reading:

نیپال، نجی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ

نیپال کے علاقے پوکھرا سے نجی ائیر لائن تارا ائیر کا چھوٹا مسافر طیارہ کونگ گاؤں میں گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام کے مطابق طیارے میں 22 مسافر سوار تھے، جس میں 13 نیپالی، دو جرمن ، چار بھارتی اور عملے کے تین ارکان شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تارا ایئر کے طیارے نے پوکھرا سے صبح 9.55 بجے اڑان بھری اور 15 منٹ بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا، ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق گر کر تباہ ہونے والا طیارہ بعد میں کوانگ گاؤں سے ملا۔

مقامی لوگوں کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، تارا ایئر کا طیارہ مناپتی ہمال کے لینڈ سلائیڈنگ کے نیچے لامچے ندی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

فوج کے ترجمان نارائن سلوال کا کہنا ہے کہ نیپالی فوج زمینی اور فضائی راستے سے جائے وقوع کی طرف بڑھ رہی ہے.

Advertisement

طیارے کو صبح 10 بج کر 15 منٹ پر مغربی پہاڑی علاقے جومسوم ہوائی اڈے پر اترنا تھا۔

ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ طیارہ کا پوکھرا جومسوم ہوائی راستے پر گھوریپانی کے اوپر آسمان سے ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

جومسوم ہوائی اڈے کے ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر کے مطابق، ان کے پاس جومسوم کے علاقے میں تیز آواز کے بارے میں غیر مصدقہ اطلاع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک حادثے کے بعد طیارے میں سوار افراد کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر