
سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی اہلیہ اور نامور خوبرو ماڈل نیہا راجپوت نے بیٹے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔
نیہا راجپوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے شاویز علی تاثیر کی پہلی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ اس ننھے فرشتے کی گھر میں آمد، دُنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔
اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا بچہ سکون سے سو رہا ہے اور اس نے اپنی والدہ کی انگلی پکڑی ہوئی ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ماڈل نیہا کی قریبی دوست اور سوشل میڈیا انفلوئنسر مریم شکیل نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں جوڑے کے گھر بیٹے کی پیدائش کی خبر دی۔
نیہا کی دوست نے پوسٹ میں لکھا ’کل سب سے زیادہ ہینڈسم بچے سے ملی۔ اللہ اس پر اپنا بے پناہ فضل کرے۔‘
نیہا اور شہباز تاثیر گزشتہ برس ستمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
یہ شہباز تاثیر کی دوسری شادی ہے۔
سابقہ اہلیہ ماہین غنی سے شہباز تاثیر کی بیٹی ہے جس کی عمر چار سال ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News