عدالت نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کو تحقیقات دس روز میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندھی کرنے والے شہری پر الٹا کارروائی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے کہا کہ بتایا جائے، درخواست گزار کے گھر چھاپے مارنے والے کون کون تھے۔ ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے۔ آیندہ سماعت پر ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کو طلب کیا تھا۔
ناظم آباد بلاک تھری ڈی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کیس دائر ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ ناظم آباد بلاک 2 ڈی میں غیرقانونی پورشنزسے متعلق عدالت نے غیرقانونی تعمیرات کیس میں بڑا فیصلہ دیتے ہوئے پورشنز بنانے والے بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ایس بی سی اے افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے سے پندرہ روز میں مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی۔
عدالت نے تنبیہ کی کہ اگرذمہ داران کے خلاف مقدمہ نہ ہوا تو ڈی جی خود پیش ہوں گے۔ غیر قانونی تعمیرات میں معاونت کرنے والے اپنے افسران کے خلاف کارروائی کریں۔
درخواست گزارنےعدالت کو بتایا کہ پلاٹ نمبر 8/2 بلاک 2 ڈی پرغیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ ایس بی سی اے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
