Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہری پر الٹا کارروائی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ

Now Reading:

شہری پر الٹا کارروائی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ
Sindh High Court

عدالت نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کو تحقیقات دس روز میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندھی کرنے والے شہری پر الٹا کارروائی کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے کہا کہ بتایا جائے، درخواست گزار کے گھر چھاپے مارنے والے کون کون تھے۔ ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے۔ آیندہ سماعت پر ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کو طلب کیا تھا۔

ناظم آباد بلاک تھری ڈی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کیس دائر ہے۔

Advertisement

یہ خبر بھی پڑھیں

سندھ ہائیکورٹ ناظم آباد بلاک 2 ڈی میں غیرقانونی پورشنزسے متعلق عدالت نے غیرقانونی تعمیرات کیس میں بڑا فیصلہ دیتے ہوئے پورشنز بنانے والے بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ایس بی سی اے افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے سے پندرہ روز میں مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے تنبیہ کی کہ اگرذمہ داران کے خلاف مقدمہ نہ ہوا تو ڈی جی خود پیش ہوں گے۔  غیر قانونی تعمیرات میں معاونت کرنے والے اپنے افسران کے خلاف کارروائی کریں۔

درخواست گزارنےعدالت کو بتایا کہ پلاٹ نمبر 8/2 بلاک 2 ڈی پرغیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ ایس بی سی اے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر