Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں پاکستانی ڈرامے اب ٹی وی پر دکھائے جائیں گے

Now Reading:

بھارت میں پاکستانی ڈرامے اب ٹی وی پر دکھائے جائیں گے

بھارت کی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو نے اعلان کیا ہے کہ اب بھارت میں بھی پاکستانی ڈرامے دکھائے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ نے اپنے چینل ’زندگی‘ کو ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر دکھانے کے انتظامات مکمل کرلیے، جس کے بعد اب بھارتی گھروں میں پاکستانی ڈرامے بھی آسانی سے دیکھے جا سکیں گے۔

’زی فائیو‘ کے ’زندگی‘ چینل پر پہلے ہی بھارت بھر میں پاکستانی ڈرامے، ویب سیریز، شوز اور فلموں کو آن لائن پیش کیا جا رہا ہے، تاہم اب بھارتی شائقین انہیں ٹی وی اسکرین پر بھی دیکھ سکیں گے۔

’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ’زندگی‘ کی چیف کریئیٹو افسر (سی سی او) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم کو ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹی وی چینل کی طرح چلایا جائے گا اور بھارت میں موجود پاکستانی شوبز انڈسٹری کے شائقین گھروں میں بیٹھ کر پاکستانی ڈرامے دیکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کی ہمیشہ سے خواہش رہی تھی کہ کسی طرح پاکستانی ڈراموں کو بھارتی شائقین کے لیے پیش کیا جا سکے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی ثقافت اور رہن سہن سے مزید مستفید ہو سکیں۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق کہ بھارتی شائقین ’زندگی‘ ٹی وی کو مئی کے اختتامی ہفتے سے ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ شروعات میں پاکستان کے مشہور ترین پرانے ڈرامے ’زندگی‘ پر ابتدائی طور پر پاکستان کے مشہور ڈراموں ’زندگی گلزار ہے، کتنی گرہنیں باقی ہیں، عون زارا اور صدقے تمہارے‘ جیسے ڈراموں کو نشر کیا جائے گا، جس کے بعد مزید معروف پاکستانی ڈراموں اور شوز کو بھی نشر کیا جائے گا۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ممکن ہے آنے والے وقت میں پاکستانی فلمیں بھی بھارتی صارفین کے لئے پیش کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر