
ٹیسلا اوراسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک کا شکاردنیا کے ایسے افراد میں کیا جاتا ہے جو کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
گزشتہ ماہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹرخریدنے کا معاہدہ کرکے سب کو حیرت سے گنگ کردیا تھا۔
تاہم، آج انہوں نے ٹوئٹرپرمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو ’ہولڈ‘ کرنے کی ٹوئٹ کرکے ٹیکنالوجی اور کاروباری حلقوں میں ایک اورہلچل پیدا کردی ہے۔
یہ بھی مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ٹوئٹر خریدنےکی ترغیب دی، سی ای او ٹرتھ سوشل
مسک نے اپنی ٹوئٹ میں رواں ماہ کی دوتاریخ کوغیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرزکی ایک رپورٹ کا لنک بھی منسلک کیا ہے جس میں ٹوئٹرکوجعلی اوراسپیم اکاؤنٹس کی وجہ سے درپیش مسائل کواحاطہ تحریرمیں لایا گیا ہے۔
Twitter deal temporarily on hold pending details supporting calculation that spam/fake accounts do indeed represent less than 5% of usershttps://t.co/Y2t0QMuuyn
— Elon Musk (@elonmusk) May 13, 2022
ٹیکنالوجی کے میدان میں تاریخ کے سب سے بڑے معاہدے کو ہولڈ کرنے کے حوالے سے ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ’’ٹوئٹر پر جعلی اوراسپیم اکاؤنٹس کی بڑی تعداد کی وجہ سے اس معاہدے کوعارضی طورپرروکا گیا ہے۔ ‘
ٹوئٹر کے حوالے سے چند قبل ہی ایلون نے دعوی کیا تھا کہ وہ اس مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کے بعد اس کے الگورتھم کو اوپن سورس بناتے ہوئے اس پلیٹ فارم پرآزادی اظہارکومزید بہتر بنانے کے لیے پالیسیوں میں بھی بہتری لائیں گے۔
ایلون مسک کی ٹوئٹر کے ساتھ معاہدے کو ہولڈ کرنے کی ٹوئٹ کی وجہ سے چند ہی گھنٹوں میں ٹوئٹر کے حصص کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کمی ہوگئی ہے۔ جب کہ ایک دوسری ٹوئٹ میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ’ میں ابھی تک ایکوزیشن کا پابند ہوں‘
Still committed to acquisition
— Elon Musk (@elonmusk) May 13, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News