Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرمی کے موسم میں جلد اور بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

Now Reading:

گرمی کے موسم میں جلد اور بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟
جلد

دھوپ گرمی اور پسینہ جِلد کو نقصان پہنچائے اور بالوں کو بے جان بنائے، جانیں گرمی کے اس موسم میں جِلد اور بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

گرمیوں میں ہیوی کریم، لوشن اور روزانہ میک اپ کا استعمال آپ کی جِلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس لئے اگر ان چیزوں کے استعمال سے گریز کیا جائے تو بہتر ہوگا۔

اس کے علاوہ دن میں دو سے تین مرتبہ کسی اچھے میڈیکیٹڈ فیس واش سے چہرہ دھونا چاہیئے تاکہ آپ کے مسام میں پسینہ اور آئل جذب نہ ہو جو بعد میں دانوں کا سبب بنے۔

چہرے کے ساتھ ساتھ آپ کو ہر حال میں اپنے بالوں پر بھی توجہ دینی ہے کیونکہ انسان کے چہرے سے زیادہ اس کے بال متاثر کرتے ہیں، چہرے کے ساتھ ساتھ گرمی کی وجہ سے آپ کے بالوں کی رنگت مضبوطی اور خوبصورتی بھی متاثر ہوتی ہے.

پسینے اور چکنائی کی وجہ سے بال بے جان اور روکھے ہو جاتے ہیں جبکہ اس موسم میں اُڑنے والی مٹی اور گرد بھی ان پر آسانی سے جم جاتی ہے۔

Advertisement

اس کا آسان حل یہ ہے کہ گرمیوں کے موسم میں کم از کم دن میں دو مرتبہ نہانے کی عادت بنائیں اور اپنے بال دھونے میں بھی کوئی نقصان یا خطرہ محسوس نہ کریں اور شیمپو کا باقاعدہ استعمال کریں۔

گرمیوں کے موسم بالوں میں اسٹائلنگ کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس کے لئے جل وغیرہ کا استعمال کرنا پڑتا ہے.

گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی عادت ڈالیں، ساتھ ہی جوس اور لسی بھی پانی آپ کے چہرے کو ترو تازہ رکھنے کے لئے بہتر ین ٹانک ہے.

کھانے کی بات کی جائے تو گرمیوں میں ہلکی پھلکی غذا کا استعمال کریں دہی سلاد اور کچی سبزیاں اپنے کھانے میں ضرور شامل کریں۔

گرمیوں میں یہ ماسک ضرور استعمال کریں:

کھیرا, لیموں کا عرق، انڈے کی سفیدی اور آدھا چائے کا چمچ چینی کا پیسٹ بناکر فریج میں رکھ دیں پھر اسے روزانہ پہلے کلینزنگ کرنے کے بعد استعمال کریں.

Advertisement

ساتھ ہی دودھ یا عرق گلاب سے ٹوننگ بھی کریں، گرمی میں جلد تروتازہ اور خوبصورت نظر آئے گی.

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر