
بھارتی گانوں پر لپسنگ کر کے دنیا بھر میں شہرت کمانے والے مشہور ٹِک ٹاکر اور انسٹاگرامر کلی پال پر چاقو اور لاٹھیوں سے حملہ کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کی دنیا کا مشہور نام کلی پال پر 5 افراد نے چاقو اور لاٹھیوں سے خوفناک حملہ کیا ہے۔
کلی پال نے خود پر حملے کی اسٹوری انسٹاگرام پر شیئر کی اور بتایا کہ نامعلوم افراد نے ان پر چاقو سے حملہ کیا اور لاٹھیوں سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
کلی پال نے بتایا کہ 5 افراد نے اُن پر حملہ کیا، اور انہیں 5 ٹانکے لگے ہیں، کلی پال نے مزید بتایا کہ میں نے حملہ آوروں سے مقابلہ کرنے کی کوشش کی، میرے دائیں ہاتھ میں چاقو لگا، جس میں ٹانکے لگے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں نے خود پر وار ہونے کے بعد مقابلہ کیا جس کے بعد حملہ آور بھاگ گئے، فی الحال میں زخمی ہوں اور دعاؤں کا طلب گار ہوں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
یاد رہے کہ تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے کلی پال اور اُن کی بہن نیما بھارتی فلموں کے گانوں اور ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہیں، یہی ان کی وجہ شہرت ہے۔
وہ ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ بھارتی فلمیں دیکھ کر وہ بڑے ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی بھارت نہیں گئے تاہم تصوراتی طور پر کئی برس بمبئی میں گزار چکے ہیں۔
کلی پال کے ٹِک ٹاک پر 3 عشاریہ 5 ملین جبکہ انسٹاگرام پر بھی لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News