Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیجنڈری اسپنر شین وارن کے چھوٹے بھائی کی اجے شاہ سے ملاقات

Now Reading:

لیجنڈری اسپنر شین وارن کے چھوٹے بھائی کی اجے شاہ سے ملاقات

آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن کے چھوٹے بھائی جیسن وارن نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری اجے شاہ سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

 بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سکریٹری جے شاہ نے آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کے چھوٹے بھائی جیسن وارن سے ملاقات کی اور عالمی کرکٹ بالخصوص آئی پی ایل میں وارنی کے تعاون کو یاد کیا۔

جیسن وارن نے جے شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اجے شاہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وارن نے اپنے پیچھے ایک بھرپور میراث چھوڑی ہے، شین وارن کے چھوٹے بھائی جیسن وارن سے گھر میں ملنا اور ان کی میزبانی کرنا بہت اچھا لگا۔

اجے شاہ کے مطابق ہم نے عالمی کرکٹ، خاص طور پر آئی پی ایل اور اس کے پیچھے چھوڑے جانے والے شاندار ورثے کے لیے وارنی کے تعاون کو یاد کیا۔

راجستھان رائلز نے 30 اپریل کو ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے خلاف اپنے میچ سے پہلے ایک منٹ کی تالیاں بجا کر اپنے پہلے آئی پی ایل کپتان شین وارن کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

میچ شروع ہونے سے چند لمحے قبل راجستھان رائلز اور ممبئی انڈینز کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ میچ آفیشلز نے خاموشی سے کھڑے ہو کر لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کیا اور اس کی تصویر دیوہیکل سکرین پر آویزاں کی۔

واضح رہے کہ شین وارن کا 4 مارچ کو تھائی لینڈ میں مشتبہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔

Advertisement

شین وارن کی قیادت میں راجستھان رائلز نے افتتاحی ایڈیشن کے دوران 2008 میں پہلی آئی پی ایل ٹرافی جیتی تھی۔

خراج تحسین اسی مقام پر ادا کیا گیا جہاں شین وارن کی قیادت میں راجستھان رائلز نے ایم ایس دھونی کی چنئی سپر کنگز کو شکست دے کر پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر