سندھ حکومت نے صوبے کے داخلی راستوں پر پولیو مہم موثر انداز میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ صوبے میں داخل ہونے والے ٹرین، بس اور کوچ میں سوار 5 سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، رینجرز اور محکمہ ٹرانسپورٹ پولیو ٹیم سے تعاون کریں، تمام بڑے بس اڈوں اور ٹول پلازہ پر بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ عوام پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کرے، پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں، گزشتہ 2 سال کے دوران سندھ میں کوئی پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
