معروف فوڈ ریسٹورینٹ کی کولڈ ڈرنک کے گلاس سے چھپکلی نکل آئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ایک شخص نے معروف فوڈ چین سے کھانا آرڈر کیا جس میں اس کے کولڈ ڈرنک کے گلاس سے چھپکلی نکل آئی۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آیا۔
بھرگوو جوشی نامی شہری اپنے کچھ دوستوں کے ہمراہ ریسٹورینٹ گئے جہاں ان کے ساتھ یہ واقعے پیش آیا۔
بھرگوو جوشی نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ غیر معمولی واقعہ اسٹاف کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے پیش آیا۔
صارف نے بتایا کہ اسٹاف بار بار یہ کہتا رہا کہ 300 روپے کی رقم واپس لے لیں۔
تاہم جب یہ خبر سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تو احمد آباد کی میونسپل کارپوریشن نے ریسٹورنٹ سیل کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
