
عوام دوبارہ نواز شریف کو ووٹ کے ذریعے اقتدار میں لائیں گے، امیر مقام
مشیر وزیراعظم امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
یوم تکبیر سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ 28 مئی عوام کو مبارک ہو، آج کے دن پاکستان ایٹمی قوت بنا۔
امیر مقام نے کہا کہ نواز شریف نے دلیری کا مظاہرہ کیا اور ایٹمی دھماکے کئے، انہوں نے بیرونی دباؤ مسترد کر کے ایٹمی دھماکے کئے۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کو ممکن بنانے والوں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں، ہمارا سب کچھ پاکستان کے لئے ہے۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ لوگ ڈینگی سے متاثر ہو رہے تھے اور پی ٹی آئی اسلام آباد میں دھرنے دے رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعلی ہاؤس میں سرکاری وسائل استعمال کر رہا ہے،سرکاری سرپرستی میں اسلام آباد لانگ مارچ کے انتظامات مکمل کئے گئے۔
امیر مقام نے کہا کہ تمام تر حکومتی مشینری کے باوجود عوام نے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا۔
مشیر وزیراعظم امیر مقام کا کہنا تھا کہ سازش کا نیا بیانیہ بنایا گیا اور فراغت کے بعد عمران خان کو خیبر پختونخوا یاد آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News