Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی شہریوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، رانا ثناءاللہ

Now Reading:

چینی شہریوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، رانا ثناءاللہ
رانا ثناءاللہ

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

ملک میں امن وامان اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ، وزارت داخلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کی۔

امن و امان کے حوالے سے یہ اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر بلایا گیا تھا، وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس کا مقصد ملک بھر میں امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لینا تھا جبکہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی فُول پروف سکیورٹی کیلئے اقدامات کوحتمی شکل دینا بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب کی طرز پر دیگر صوبوں میں ادارے قائم کیے جائیں گے جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی تعینات عملے کو بہترین تنخواہیں اور مراعات دی جائیں گی۔

Advertisement

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی کا ملکی امن و امان میں اور دہشت گردی واقعات روکنے میں کردار کلیدی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم اور کراچی یونیورسٹی دہشت گردی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، چینی شہریوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی واقعات میں چینی شہریوں کے جانوں کے ضیاع پر پوری پاکستانی قوم کو افسوس ہے، وفاق اور صوبوں کے درمیان سکیورٹی کے حوالے سے کوارڈینیشن کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وفاق چاروں صوبوں، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو تمام ضروری وسائل فراہم کرینگے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پائیدار امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے جبکہ غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کیلئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، فارن نیشنل سکیورٹی سیل صوبائی حکومتوں کے درمیان کوارڈینیشن کریگا۔

اجلاس میں چئیرمین نادرا، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز اورآئی جی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر