
کرکٹ کی دنیا میں 360 ڈگری پلئیر کا لقب پانے والے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئیرز اب گالف کے میدان میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔
جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی اے بی ڈی ویلئیرز جرسی سٹی کے افتتاحی گالف ایونٹ میں ریسٹ آف دی ورلڈ ٹیم کی جانب سے گالف کھیلیں گے۔
اے بی ڈی ویلئیرز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جرسی سٹی میں آئیکونز سیریز کے گالف ایونٹ میں کھیلنا ایک دلچسپ لمحہ ہو گا۔
جنوبی افریقہ کے سابق ہارڈ ہٹر کا کہنا تھا کہ ٹینس کی دنیا کی نمبر ون خاتون کھلاڑی 25 سالہ ایشلی بارٹی اور وہ ریسٹ آف دی ورلڈ گالف ٹیم کی جانب 30 جون کو گالف کے میدان میں اتریں گے۔
واضح رہے کہ ایشلی بارٹی نے محض 25 سال کی عمر میں ہی ٹینس سے رٹائرمنٹ لے کر سب کو حیران کر دیا تھا، جبکہ دوسری جانب اے بی ڈی ویلئیرز نے بھی اپنے کیرئیر کے بہترین دور کے دوران کرکٹ سے علیحدگی اختیار کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔
ایشلی بارٹی جو کرکٹ کے کھیل کی بھی مداح ہیں نے 2019 میں اے بی ڈی ویلئیرز سے ملاقات کی تھی جب وہ بگ بیش کرکٹ لیگ کے لئے آسٹریلیا میں موجود تھے۔
ریسٹ آف دی ورلڈ ٹیم کا مقابلہ ٹیم یو ایس اے سے ہو گا جس میں مشہور و معروف گالفر ایرنی ایلس بھی شامل ہیں۔
اے بی ڈی ویلئیرز نے کہا ایرنی ایلس میرے فیوریٹ گالفر کھلاڑی ہیں ، میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں ان کے ساتھ گالف کھیلوں گا۔
ٹیم یو ایس اے میں سوئمنگ لیجنڈ مائیکل فیلپس اور باکسنگ کے عظیم کھلاڑی آسکر ڈی لاہو شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی اے بی ڈی ویلئیرز نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنے شاندار کیریئر پر پردہ ڈالنے کے بعد کوئی دوسرا خیال نہیں کیا جس نے انہیں تینوں فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کی کپتانی کرتے ہوئے دیکھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News