
تقریبا ڈیڑھ دہائی بعد شہرہ آفاق فلم ’اوتار‘ کے سیکوئل کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
سن 2009 میں ریلیز ہونے والی ہالی وُڈ انڈسٹری کی مشہور ترین فلم اوتار کے سیکوئل کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
ہالی وڈ کے ایوارڈ یافتہ فلم ساز جیمز کیمرون کی شہرہ آفاق فلم ’اوتار‘ کے سیکوئل کا پہلا ٹیزر طویل تاخیر کے بعد جاری کرتے ہوئے فلم کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کا مختصر دورانیے کا ٹیزر 9 مئی کو جاری کیا گیا، جس میں فلم کے مرکزی کرداروں کی جھلک دکھائی گئی ہے۔
ٹیزر سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ اس بار پہلی فلم کے کردار اس سیکوئل میں اپنے خاندان کو بچانے کی جدوجہد کرتے دکھائی دیں گے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مختصر ٹیزر میں فلم کے کرداروں کو دلچسپ انداز میں زیرِ آب زندگی گزارتے اور سمندری حیات پر سواری کرتے دکھایا گیا ہے ساتھ ہی فلم میں فنٹیسی دنیا اور جنگلات سمیت سمندروں کی ایک ایسی دنیا کی جھلک دکھائی گئی ہے جو کہ شائقین کے دل و دماغ میں گھر کرلیتا ہے۔
یاد رہے کہ مختصر ٹیزر میں تصدیق کی گئی ہے کہ ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ فلم کو پہلے 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر کورونا کی وبا آنے کے بعد اس کی ریلیز موخر کردی گئی تھی۔
جیمز کیمرون نے 2018 میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’اوتار‘ سیریز کو ٹرائلوجی کی صورت میں بنایا جائے گا، جس لیے پہلی ٹرائلوجی میں کم سے کم 5 فلمیں بنائی جائیں گی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے بتایا تھا کہ ’اوتار‘ کی پہلی ٹرائلوجی 5 فلموں پر مشتمل ہوگی، جس کے لیے اس فلم کے 4 سیکوئل بنائے جائیں گے اور پہلی فلم مذکورہ ٹرائلوجی کا آغاز ہوگی۔
جیمز کیمرون نے مزید وضاحت کی تھی کہ ’اوتار‘ کے سیکوئل کی کہانی پہلی فلم سے مختلف ہوگی اور اب اس سیریز کی فلمیں ایک خاندان کی طرح آگے بڑھیں گی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
فلم ساز نے بتایا تھا کہ ’اوتار‘ کی پہلی ٹرائلوجی کے لیے مزید 4 سیکوئل بنائے جائیں گے، اور ہر فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوگی۔
خیال رہے کہ سیکوئل فلم کے بعد ’اوتار تھری‘ کو 2024 جبکہ ’اوتار 4‘ کو 2026 اور ’اوتار 5‘ کو 2028 تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ جیمز کیمرون نے ’اوتار‘ کو 2009 میں ریلیز کیا تھا، جس نے دنیا بھر میں کمائی کے نئے ریکارڈز بناتے ہوئے ان کی 1999 کی فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News