Advertisement
Advertisement
Advertisement

آڑو موسم گرما میں سرد تاثیر رکھنے والا صحت بخش پھل

Now Reading:

آڑو موسم گرما میں سرد تاثیر رکھنے والا صحت بخش پھل

کہا جاتا ہے کہ اگر بیماریوں سے بچناچاہتے ہیں توہرموسم کا پھل ضرور کھائیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ قدرت نے تمام ہی پھلوں میں جہاں بے پناہ ذائقہ دیا ہے وہیں ان میں ایسے غذائی اجزاء رکھے ہیں جو کئی بیماریوں سے بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں ساتھ ہی اس موسم کی اثرات سے بچانے اورجسم کو مناسب مقدار میں پانی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔

 یہی وجہ ہے کہ موسم گرما اپنے ساتھ کئی مزیدار پھلوں کی سوغات لے کر آتا ہے ان میں آڑو بھی شامل ہے۔ آڑو نہایت میٹھا اور رسیلا پھل ہے جو ٹھنڈی تاثیر رکھنے اور پانی سے بھرپور ہونے کی بنا پر گرمی کو دور کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔

ایک کپ کٹے ہوئےآڑو میں جن صحت بخش اجزاء کا تناسب پایا جاتا ہے ان میں 65 کیلوریز، 1.53 پروٹین، 16 گرام کاربوہائیڈریٹ، 14 گرام چینی، 2.52 گرام فائبراور 11 گرام وٹامن سی شامل ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اسے روز غذا میں شامل رکھنا آپ کی صحت کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ کئی امراض سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement

بینائی بہتر بنائیں

آڑو بینائی دوست وٹامن اے سے بھر پور ہوتے ہیں یہ ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو آنکھوں کے پچھلے حصے میں موجود خلیات کی روشنی سے حساسیت رکھنے والی پرت ریٹنا کو نقصان سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس طرح بینائی کمزور ہونے سے محفوظ رہتی ہے۔

صحت مند جلد کے لئے

صحت مند جلد کے لئے وٹامن سی بے حد ضروری ہے اور یہ آڑو میں بکثرت موجود ہوتا ہے یہ ایک اینٹی آکسیڈینٹ جو جلد کے خلیات کو فری رڈیکلز سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور فری رڈیکلز یعنی مضر مالیکیولز کو متحرک ہونے سے قبل ہی بے اثر کر دیتا ہے۔ وٹامن سی بڑھتی عمر کے اثرات کی رفتار کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

قوت مدافعت بڑھائیں

وٹامن سی صرف جلد کوہی جواں اور صحت مند نہیں رکھتا بلکہ یہ جسم کے مدافعتی نظام کو بھی تقویت دیتا ہے، موجودہ دور میں جہاں ہر شخص میں تناؤ، ناقص غذا، غیر صحت مند طرز زندگی اورماحولیاتی آلودگی کی بنا پر کمزور مدافعتی نظام کا ہونا عام بات ہے آڑو کو روز غذا میں شامل رکھنے سے آپ اس اہم نظام کو توانا بنا سکتے ہیں۔

Advertisement

بے وقت کی بھوک مٹائیں

آڑو فائبر سے بھر پور ہونے کی بنا پردیر سے ہضم ہوتا ہے اس طرح انسان بے وقت کی بھوک سے بچا رہتا ہے جو وزن بڑھنے کا ایک اہم سبب ہے۔

قلب کی صحت کا ضامن

فائبر کی کثیر مقدار کی بنا پر آڑوشریانوں میں جمع کولیسٹرول کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ساتھ ہی آڑو اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور ہونے کی بنا پرچربی کے مالیکیولز کو خون میں شامل ہونے سے روکنے مدد دیتے ہیں کیونکہ یہ پھل ہر طرح کی چکنائی سے پاک ہے اس لئے اسے غذا میں شامل رکھنا دل کی صحت کو مزید بڑھاتا ہے۔

بہترنظام انہضام

آڑو میں فائبر اور پانی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے اسی لئے اس کا استعمال قبض جیسی کیفیات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

اندرونی سوزش سے بچائے

جسم کی اندرونی سوزش کئی بیماریوں کو جنم دیتی ہے اینٹی آکسڈینٹ سے بھر پور پھلوں جیسے آڑوکا استعمال سوزش کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر