Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کے دانتوں کو خراب ہونے سے کیسے بچایا جائے؟

Now Reading:

بچوں کے دانتوں کو خراب ہونے سے کیسے بچایا جائے؟

چھوٹے بچوں کے زیادہ تر سامنے والے دانت خراب ہوجاتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کے دوسرے دانت بھی خراب ہو سکتے ہیں۔ اکثر والدین یہ بات نہیں جانتے کہ ان کے بچوں کے دانت پہلی بار نکلنے کے فوراً بعد بھی خراب ہوسکتے ہیں۔

بچوں کے دانتوں کی خرابی کی وجہ کیا ہے؟

دانتوں کے ماہرین کا خیال ہے کہ جو بچے بہت زیادہ سوڈا پیتے ہیں اور ایسے مشروبات کم مقدار میں استعمال کرتے ہیں جن میں غذائیت موجود ہوتی ہے، ان میں بڑے ہونے کے بعد کچھ سنگین بیماریوں مثلاً ذیابیطس اور ہڈیوں کی بیماری آسٹیوپروسس کے ساتھ ساتھ دانتوں کے خراب ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ ملے مشروبات یعنی سوڈا وغیرہ دانتوں کی اوپر کی چمک دار تہہ کو ختم کرسکتے ہیں۔

ان مشروبات میں چپکنے والے ایسے میٹھے اجزاء ہوتے ہیں جنہیں ہمارے منہ میں موجود بیکٹریا اپنی خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ وہ ان اجزاء کو توڑ کر تیزابی مادوں میں تبدیل کردیتے ہیں جو دانتوں کی سطح پر چپک جاتے ہیں۔

Advertisement

بچوں کے دانتوں کو کس طرح خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے؟

بچوں کو یہ سکھایا جانا چاہیے کہ اسکول میں کچھ کھانے کے بعد وہ کلی کرکے اپنے دانتوں کو صاف کریں۔

فلورائیڈ ملا پانی استعمال کریں اور بہتریہی ہے کہ بچے صاف اور تازہ پانی پئیں۔

سوڈے کے مشروبات نلکی کے ذریعے پئیں تاکہ اس کی مٹھاس دانتوں کو نہ لگے۔

بوتلوں میں بند پھلوں کے رس میں عام طور پر چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے ان سے دانتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

دانتوں کا باقاعدگی سے ڈاکٹری معائنہ کروانا چاہیے اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے دانتوں کو خرابی سے محفوظ رکھنے کے لیے فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بھی فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

Advertisement

والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے شیرخواربچے کے دانت نکلنے کے فوراً بعد اسے دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس معائنے کے لیے لے جائیں۔

دانتوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ہر کھانے کے بعد بچوں کے دانتوں کو برش کرائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر