Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلیم شیخ کی بیٹیوں کے ہمراہ چند خوبصورت تصاویر

Now Reading:

سلیم شیخ کی بیٹیوں کے ہمراہ چند خوبصورت تصاویر

سلیم شیخ کا نام پاکستانی فلم انڈسٹری میں کسی تعرف کا محتاج نہیں وہ ایک خوبروماڈل اور باصلاحیت اداکارکے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ ایک وقت تھا کہ سلیم شیخ کا نام فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔

انہوں نے اداکاری کا آغاز1976میں بحیثیت چائلڈ اسٹار کےکیا، بطور چائلڈ اسٹار ان کا پہلا ڈرامہ شمع تھا۔ بعد ازاں انہوں نے کئی ڈراموں میں لازوال کردار ادا کئے ان میں سنہرے دن، راہیں، پراندا، کاجل گھر، پنکھ، دنیاداری، نیلا آسمان، صرف تمھارے لئے، دل سے دل تک، پیار میں، انوکھا لاڈلا، لاج، ڈرسی جاتی ہے صلہ اور حورپری شامل ہیں۔

Advertisement

جبکہ سلیم شیخ کی مشہور فلموں میں محبت کے سوداگر، دنیا دس نمبری، قسم، چیف صاحب، یس باس، کہیں پیار نہ ہو جائے، ایک اور لو اسٹوری، یہ دل آپ کا ہوا اور کھلے آسمان کے نیچے قابل ذکرہیں۔

حال ہی میں سلیم شیخ کی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ کچھ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی جہاں ان کے مداحوں انہیں دیکھ مسرت کا اظہار کیا۔ سلیم شیخ 50 برس سے زائد عمر ہونے کے باوجود اپنی عمر سے کم دکھائی دے رہیں جبکہ ان کی بیٹیاں اور اہلیہ بھی ساتھ ہیں۔ ان کی بیٹیوں میں سے کوئی بھی شوبز سے وابستہ نہیں ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سلیم شیخ جاوید شیخ کے چھوٹے بھائی ہیں جو کہ خود بھی پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر