
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ بروقت ٹیکس جمع کروا کر اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے روڈ چیکنگ مہم میں شرکت کی۔
مرتضیٰ وہاب نے مائی کولاچی روڈ پر محکمہ ایکسائیز کی روڈ چیکنگ مہم کا جائزہ لیا۔
مشیر قانون سندھ نے محکمہ ایکسائیز کی روڈ چیکنگ مہم کو سراہا۔
سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ ایکسائیز کی روڈ چیکنگ مہم کا آج پہلا روز ہے، محکمے کی جانب سے پہلی مرتبہ موقع پر ہی ٹیکس جمع کروانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو خوش آئند ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ مہم کا مقصد ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس وصولی ہے۔
مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ گاڑی مالکان بروقت ٹیکس جمع کروائیں تاکہ وہ پریشانی سے بچ سکیں، بروقت ٹیکس جمع کروا کر اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News