
فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق پیرس سینٹ جرمین کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی سال 2022 میں اب تک سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اتھلیٹ ہیں۔
فٹ بال گراؤنڈ میں گزشتہ 12 مہینوں میں قابل ذکر کارکردگی نہ ہونے کے باوجود لیونل میسی کی آمدنی کا گراف سب سے اوپر ہے۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق فٹ بال کا یہ معروف کھلاڑی آن فیلڈ اور آف فیلڈ سال میں 130 ملین ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہے۔
لیونل میسی کی سالانہ آمدنی لیبرون جیمز اور ان کے حریف کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو سے بھی زیادہ ہے۔
لیونل میسی کی تجوری میں فٹ بال کے کھیل سے سالانہ 75 ملین ڈالرز کے علاوہ اسپانسر شپ معاہدوں سے 55 ملین ڈالرز جمع ہوئے ہیں۔
لیونل میسی فوربز کی زیادہ آمدنی والی اس فہرست میں دوسری مرتبہ سرفہرست آئے ہیں، اس سے قبل اسٹار فٹ بالر 2019 میں بھی یہ پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔
لیونل میسی کو اپنی کچھ آف فیلڈ سپانسرشپ کے لیے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو حال ہی میں سعودی عرب کے لیے سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔
لیونل میسی نے سعودی عرب میں ایک تصویر بنوائی تھی جو انہوں نے اپنے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی ہے۔
حالانکہ لیونل میسی کے اس اشتہار پر ان کے مداحوں نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک پر طویل عرصے سے انسانی حقوق کے اپنے خراب ریکارڈ کو چھپانے کے لیے اسپورٹس واشنگ کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News