
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ روز غریب طبقے کے لیے ماہانہ 28 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا، جس کے تحت پاکستان کے ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ دئیے جائیں گے۔
لیکن یہ دو ہزار روپے کن گھرانوں کو اور کس طرح دئیے جائیں گے؟
اس سوال کا جواب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دیا ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مذکورہ دو ہزار روپے آئندہ ماہ جون سے فراہم کیے جائیں گے، ملک 37 فیصد غریب ترین لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوں گے، اس پروگرام میں بینظیر سپورٹ پروگرام کے 73 لاکھ افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس اسکیم میں “786” نمبر پر شناختی کارڈ بھیجا جائے، جو مستحق ہوگا اسے فوری رقم دی جائے گی، جن کی ماہانہ آمدن چالیس ہزار سے کم ہو وہ میسج کریں، ان کو پیسے فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب 786 سے موصول میسج کی کنفرمیشن تین دنوں میں کر دی جائے گی، چالیس ہزار آمدن والوں کو پانچ فیصد سستا تیل فراہم کیا جائے گا، بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام اور وزیراعظم سستا پیٹرول اسکیم ساتھ چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے بھی اسکیم زیرغور آئی تھی، کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے گھر موٹرسائیکل بھی نہیں ہیں۔
مفتاح اسماعیل نےکہا کہ مجموعی طور پر 67 لاکھ گھرانے ہیں جن کی آمدن 40 ہزار سے کم ہے، اور 28 ارب روپے اس کے لیے ریلیف رکھا گیا ہے۔
جو لوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نہیں انہیں کیسے 2 ہزار ملیں گے؟
وزیر خزانہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل لوگوں کو اس ہفتے پیسے مل جائیں گے، لیک جو لوگ پروگرام میں نہیں انہیں ایک فون نمبر دیں گے، وہ لوگ اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر اس فون نمبر پر بھیجیں، اگر وہ لوگ شرائط پر پورے اترے تو انہیں بھی رقم دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News