
گزشتہ دنوں خبروں کی سُرخیوں کا حصہ رہنے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی چوتھی شادی سے متعلق ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔
ایک کے بعد ایک لگاتار تین ناکام شادیوں کے بعد عامر لیاقت حسین کی چوتھی شادی سے متعلق ایک ویڈٰیو سوشل میڈٰیا ہر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی اس نئی ٹک ٹاک ویڈیو کے ڈائیلاگز کچھ اس طرح کے ہیں کہ جس میں عامر لیاقت خاتون سے کہہ رہے ہیں کہ اُنہیں آج تک اُن کے جیسی خاتون نہیں ملی۔
تاہم یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ’عامر لیاقت، اس خاتون سے چوتھی شادی کرنے والے ہیں‘۔
دوسری جانب عامر لیاقت کی جانب سے ویڈیو پر ابھی تک کوئی ردّعمل سامنے نہیں آیا ہے اور اُن کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی یہ ویڈیو موجود نہیں ہے۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی جانب سے انہیں سنگین الزامات کا سامنا ہے جبکہ ان کی اہلیہ نے عامر لیاقت کی ایک نازیبا ویڈیو بھی لیک کی تھی جس کے بعد انہیں سوشل میڈٰیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News