Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی صورتحال: فیفا ٹرافی ٹور اسلام آباد سے لاہور منتقل

Now Reading:

سیاسی صورتحال: فیفا ٹرافی ٹور اسلام آباد سے لاہور منتقل

اسلام آباد میں سیاسی بے چینی نے فیفا ٹرافی ٹور 2022 کے منتظمین کو ایونٹ کو لاہور منتقل کرنے پر مجبور کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ٹرافی ٹور کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ ٹور کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے صرف مقام اسلام آباد سے لاہور منتقل ہوا ہے۔

منتظمین نے کہا کہ ٹرافی 7 جون 2022 کو لاہور پہنچے گی، اور یہ شائقین کے لیے فٹ بال کے سب سے مشہور انعام کو قریب سے دیکھنے کا ایک غیر معمولی موقع ہے۔

یہ ایونٹ پہلے اسلام آباد میں ہونا تھا لیکن وفاقی دارالحکومت میں سیاسی طور پر جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے منتظمین کو تقریب کو منتقل کرنا پڑا۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے سابق ورلڈ کپ فاتح کرسچن کریمبیو ٹرافی کے ساتھ پاکستان آئیں گے،ٹرافی ازبکستان سے پاکستان پہنچے گی اور ایک دن ملک میں قیام کرے گی۔

Advertisement

ہوائی اڈے پر ایک استقبالیہ تقریب کے بعد، دوپہر میں اسٹیک ہولڈرز اور اسپانسرز کے لیے ایک تقریب اور شام کو ایک عوامی کنسرٹ ہو گا۔

واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب فیفا ورلڈ کپ ٹرافی نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو بدترین شکست؛ پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی
سری لنکا نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا
شائقین کیلیے خوشخبری، ایشین گیمز، پین ایم اور اولمپک گیمز میں کرکٹ ایونٹ شامل
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر