 
                                                                              پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض نے منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری کنڈیشنگ کیمپ میں شمولیت اختیار کی۔
تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے پیسر کا نام ساٹھ کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھا جنہیں کیمپ میں شامل ہونے کے لیے کہا گیا تھا لیکن بعد میں گورننگ باڈی کی درخواست پر جوائن کر لیا۔
وہاب ریاض ستمبر 2020 سے قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوئے لیکن وہ دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھیل رہے ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں، 36 سالہ نے کہا کہ وہ اب بھی پاکستان کے لیے کھیلنے کے عزائم رکھتے ہیں، امید کرتا ہوں کہ مجھے واپسی کا موقع ملے گا۔
بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کیمپ کے جاری پہلے مرحلے کے اختتام تک باقی کھلاڑیوں کا ساتھ دیں گے۔
واضح رہے کہ پی سی بی کنڈیشننگ کیمپ کا پہلا مرحلہ 25 مئی کو اختتام پذیر ہو گا جبکہ 33 کھلاڑیوں پر مشتمل دوسرا مرحلہ 26 مئی سے 10 جون تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 