
شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ عمران خان نے جتنے پرامن جلسے کیے تاریخ میں اسکی نظیر نہیں ملتی۔
سینیٹ میں سابق قائد ایوان شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاسپورٹ پر واضح لکھا ہے کہ آپ اس پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ نہیں کرسکتے، امپورٹڈ حکومت امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی میں لگی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جتنے پرامن جلسے کیے تاریخ میں اسکی نظیر نہیں ملتی، اگر لوگ نہیں نکلے تو پھر آنسو گیس کیسے ختم ہو گئی، کیا یہ شیلنگ ہوا میں کر رہے تھے؟
شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ آج کل انکی دوستیاں بھارت اور اسرائیل کیساتھ بڑھ رہی ہے، قوم ڈی چوک پر عمران خان کا انتظار کر رہی تھی، شرمناک طریقے سے پولیس نہتی عوام پر ٹوٹ پڑی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ماوں، بہنوں کے گھروں میں پولیس داخل ہوئی، ہم اس دہشتگردی اور پولیس گردی کیخلاف واک آوٹ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News