
آئمہ بیگ پاکستان کی ایک مشہور گلوکارہ ہیں جنہوں نے اپنی بے پناہ صلا حیتوں اور خوبصورت آواز کی بنا پرنہایت کم عمری میں انے آپ کو منوایا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ ہے۔
آئمہ نہ صرف ایک باصلاحیت گلوکارہ ہیں بلکہ وہ اپنے فیش اور اسٹائل کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں۔ آئمہ بیگ کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے کہ انہوں ماضی کی نسبت آپنے آپ کو کافی تبدیل کیا ہے اور اب وہ پہلے سے کہیں زیادہ دل کش دکھائی دیں رہی ہیں۔
آئمہ بیگ کو یہ کمال حاصل ہے کہ وہ اپنی لک کو مکمل طور پر اس طرح تبدیل کر لیتی ہیں کہ انہیں پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے تاہم ان کی پوسٹ کی جانے والی کچھ تصاویر کے بارے میں ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اس میں انہوں امریکی گلوکارہ آریانہ گرینڈے کو کاپی یا ان کی شباہت اپنانے کی کوشش کی ہے۔
حال ہی میں آئمہ بیگ کے آنکھوں کے میک اپ کو دپیکا پڈوکون کی نقل کرنے یا ان کے میک اپ اسٹائل کے اپنانے وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے مداحوں نے ان کی میک اپ اسٹائل کو پسند بھی کیا ہے لیکن ساتھ ہیں دپیکا کی نقل کرنے پر انہیں کاپی کیٹ کہا جارہا ہے جو کبھی آریانہ گرینڈ ے تو کبھی
دپیکا کی نقل کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ساتھ ہی ان کے نازیبا لباس کے حوالے سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔
آئمہ بیگ نے اپنے اوپر لگائے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ صرف ایک پونی بنانے اور آئی لائنرلگانے سے کوئی آریانہ گرانڈے نہیں بن جاتا کاش کہ ایسا ہوسکتا میں ان کی گائیکی کو پسند کرتی ہوں اسے کوپی یا نقل کرنا نہیں کہتے جس سے متاثر ہوتےہیں ان کے جیسا اسٹائل اپناتے ہیں۔
یہاں پر چند ایسی ہی تصاور پیش کی جارہی ہیں جنہیں دیکھ آپ خود بہتر اندازہ لگا سکتے ہیں ہیں ان پر لگائے گئے الزامات میں کتنی صداقت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News