Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ :شان مسعود نے کپتانی کاحق ادا کردیا

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ :شان مسعود نے کپتانی کاحق ادا کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ڈربی شائر کی  کپتانی کرنے والے شان مسعود نے ایک بار پھر خود کو منوایا۔

تفصیلات کے مطابق لیسٹر شائر کے خلاف شان مسعود نے لوئس ریس کے ساتھ بلے بازی کا آغاز کیا اور جاری وائٹلٹی بلاسٹ مقابلے میں 43 گیندوں پر 53 رنز کی عمدہ اننگز  کھیلی۔

شان مسعود کی اننگ  میں چار چوکے شامل تھے اور اپنی ٹیم کو 160 کے قابل دفاع مجموعے تک لے گئے۔

جواب میں لیسٹر شائر کی بیٹنگ تباہ ہو گئی اور پوری ٹیم 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

شان مسعود کو شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement

کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے ڈویژن دو میں، وہ اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں اور ان کی شاندار فارم کی وجہ سے، انہیں وائٹلٹی بلاسٹ میں ڈربی شائر کا کپتان نامزد کیا گیا۔

شان مسعود نے 25 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مجموعی طور پر تمام فارمیٹس کے 300 میچوں میں حصہ لیا۔

 32 سالہ کھلاڑی نے 31 سنچریاں اسکور کی ہیں اور ان کے 14 سنچریاں لسٹ-اے (50 اوورز)کرکٹ میں آئیں جہاں ان کی اوسط 57.46 ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر