وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے بچاؤ کے حوالے سے فوری طور پر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ گرمی کی شدید لہر اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے جو شسپر گلیشئیر جیسے واقعات سے مسقبل میں بچاؤ، غذائی اور پانی کی قلت سے بچنے کیلئے مؤثراقدامات، پانی کے بچاؤ اور موجودہ ذخائر کی حفاظت اور جنگلات کے تحفظ کیلئے جامع حکمتِ عملی اور اقدامات کرے گی۔
Advertisement— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 16, 2022
اجلاس کو حالیہ گرمی کی شدید لہر کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ گرمی کی شدید لہر کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کو گلیشیئرز کے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود پانی کی کمی کا خطرہ بھی لاحق کے، اس سب کے براہِ راست اثرات پاکستان کی زراعت پر مرتب ہوتے ہیں۔
Advertisementوزیراعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی پر فوری طور پر ٹاسک فورس کا قیام۔
ٹاسک فورس میں متعلقہ وفاقی وزراء، سیکٹریز، صوبائی چیف سیکٹریز و متعلقہ صوبائی سیکٹریز، چیئرمین NDMA اور اعلی افسران شامل۔ ٹاسک فورس کو آج شام پہلا اجلاس منعقد کرنے اور آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ pic.twitter.com/S3fo4c2rn5
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) May 16, 2022
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایات جاری کی کہ ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے، شسپر گلیشئیر واقعے جیسے واقعات سے مسقبل میں بچاؤ، غذائی اور پانی کی قلت سے بچنے کیلئے اقدامات، پانی کے بچاؤ و موجودہ ذخائر کی حفاظت اور جنگلات کے تحفظ کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرکے فوری عمل درآمد کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے فوری طور پر ٹاسک فورس کے قیام کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ہیٹ ویو کے معاملے پر ہنگامی بنیادوں پر جامع حکمتِ عملی مرتب کی جائے۔
وزیرِ اعظم نے وزارتِ تعلیم کو سرکاری اسکولوں میں حالیہ گرمی کہ شدید لہر سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد اور نجی اسکولوں کو ان پر عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے وزراتِ صحت کو فوری طور پر کورونا کے نئے سب-ویرئینٹ کے حوالے سے تحقیق اور اسکے ممکنہ اثرات پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم نے کہا کہ پانی کے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے اور ساتھ ہی بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے بھی آئندہ مون سون سے پہلے فوری اقدامات کو یقینی بنائے جائے۔
علاوہ ازیں اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چولستان میں انسانی بستیوں اور جانوروں کیلئے پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔
دوران اجلاس وزیراعظم نے ہنزہ میں شسپر گلیشئیر واقعے میں منہدم ہوئے پُل کو فوری تعمیر کرنے کی بھی ہدایات جاری کردیں ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر سب سے ذیادہ نتاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ملک ہے.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
