Advertisement
Advertisement
Advertisement

زوہیب حسن اپنے مشہور گانے’دوستی‘ کو بغیر اجازت ڈرامے میں براڈکاسٹ کرنے پر برہم

Now Reading:

زوہیب حسن اپنے مشہور گانے’دوستی‘ کو بغیر اجازت ڈرامے میں براڈکاسٹ کرنے پر برہم

پاکستانی گلوکار زوہیب حسن نے اپنا گانا بغیر اجازت ڈرامے میں براڈکاسٹ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف موسیقار و گلوکار زوہیب حسن اپنے مشہور گانے’دوستی‘ کو پاکستانی ڈرامے میں بغیر اجازت براڈکاسٹ کرنے پر برہم ہوگئے۔

 زوہیب حسن نےفیس بک پر ڈرامہ سیریل’صنفِ آہن‘ کاپوسٹر شیئر کیا جس میں ان کے مشہور گانے’دوستی‘ کو براڈ کاسٹ کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی اُنہوں نے کیپشن میں لکھا کہ’پاکستان کب دوسروں کے کاپی رائٹ اور انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی پاسداری کرے گا؟‘

Advertisement

اُنہوں نے اپنے گانے’دوستی‘ کو بغیر اجازت براڈکاسٹ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرنے پر وضاحت دینے کے لیے ایک ٹوئٹ بھی لکھا ہے۔

زوہیب حسن نے ٹوئٹر پر اپنی مرحوم بہن گلوکارہ نازیہ حسن کی فاؤنڈیشن کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ میں نے اپنے گانے’دوستی‘ کے بغیر اجازت استعمال پر اعتراض آئی ایس پی آر اور صنفِ آہن کی ٹیم سے پیسے بٹورنےکے لیے کیا ہے‘۔

Advertisement

 اُنہوں نے مزید لکھا کہ’نازیہ اور میرے گانوں کی تمام رائلٹیز نازیہ حسن فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان میں خیراتی سرگرمیوں میں وقف ہوتے دیکھ کر بھی ایسا خیال کیا جانا کافی پریشان کن اور غلط ہے‘۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Zoheb Hassan Official (@zohebhassan_)

Advertisement

علاوہ ازیں بی اینڈ ایچ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ، جوکہ نازیہ اور زوہیب کے لکھے اور کمپوز کیے گئے تمام گانوں کے کاپی رائٹ کی مالک ہے، نے بھی اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بی اینڈ ایچ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ’ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ہماری پیشگی اجازت کے بغیر ہمارے گانے ’دوستی‘کو تجارتی طور پر نشر کیا گیا ہے جسے زوہیب حسن اور نازیہ حسن اور زوہیب حسن نے گایا ہے‘۔

بیان میں مزید لکھا گیا کہ’لہذا ہم اس طرح کی خلاف ورزی میں ملوث یا منسلک تمام فریقوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر