Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاکر ڈولی نے حمیرا اصغر کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا

Now Reading:

ٹک ٹاکر ڈولی نے حمیرا اصغر کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا

ڈولی کے نام سے مشہور معروف ٹک ٹاکر نوشین سید پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے گزشتہ دنوں مارگلہ کی جھاڑیوں میں آگ لگا کر ویڈیو بنائی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور نیٹیزنز نے بنا تحقیق کئے توپوں کا رخ ان کی جانب کرلیا۔ لوگوں کی جانب سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جانے لگا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ڈولی سے مشابہت رکھنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کو ہی اس واقعے کا ذمہ دار قرار دے دیا، جس کے بعد حمیرا اصغر نے اب ایف آئی اے سے رجوع کر لیا ہے۔

حمیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ جس میں حمیرا اصغر پر آتشزدگی کا الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو کی خاطر جنگل کو آگ لگا دی۔

Advertisement

اس غلطی میں متعدد ملکی و غیر ملکی اخبارات اور ٹی وی چینلز جن میں الجزیرہ ٹی وی بھی شامل ہے ملوث ہوئے۔

ان تمام میڈیا آؤٹ لیٹس نے نوشین سید عرف ڈولی کی بجائے حمیرا اصغر کا نام استعمال کیا جو شکل و صورت میں ڈولی سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔

حمیرا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ”جن لوگوں نے جنگل میں آگ لگانے والی ویڈیو سے میرا نام خراب کرنے کی کوشش کی ہے، میں انہیں چھوڑوں گی نہیں۔ میں نے اور میری پی آر ایجنسی نے ایف آئی اے سے رابطہ کر کے ان تمام نشریاتی و اشاعتی اداروں اور سوشل میڈیا صارفین کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے جنہوں نے میرا نام اس ویڈیو سے منسوب کیا۔ میرا اس ویڈیو سے کوئی تعلق ہے نہ اس ویڈیو میں موجود لڑکی سے۔ اس کے باوجود مجھے بدنام کیا جا رہا ہے۔“

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر