Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پرتھوی شا پر جرمانہ عائد

Now Reading:

آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پرتھوی شا پر جرمانہ عائد

دہلی کیپٹلز کے اوپننگ بلے باز پرتھوی شا پر لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہدہلی کیپٹلز سے تعلق رکھنے والے پرتھوی شا کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ کے دوران انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد سرزنش اور جرمانہ کیا گیا ہے۔

پرتھوی  شا نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کے تحت لیول 1 کے جرم کا اعتراف کیا اور سزا کو قبول کیا، ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزیوں کے لیے، میچ ریفری کا فیصلہ حتمی اور پابند ہے ۔

دائیں ہاتھ کے اس بلے باز کا دہلی کے لیے بہترین سیزن گزر رہا ہے اور اس نے اب تک نو اننگز میں 28.77 کی اوسط اور 159.87 کے اسٹرائیک ریٹ سے 259 رنز بنائے ہیں۔

دہلی کیپٹلس نے بھی آئی پی ایل 2022 میں مستقل مزاجی کے لیے جدوجہد کی ہے انہوں نے اب تک نو میچ کھیلے ہیں اور صرف چار میچ جیتے ہیں جبکہ باقی پانچ ہارے ہیں ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر