دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل کیمرا فون موٹرولا چائنا پیش کرنے والی ہے۔
موٹرولا چائنا نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی کی جانب سے 200 میگا پکسل کیمرا فون جولائی 2022 میں متعارف کروایا جارہا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری ٹیزر میں 200 میگا پکسل کیمرا سنسر کی جھلک دکھاتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فوٹوگرافی کا نیا معیار ہوگا۔
یہ ممکنہ طور پر موٹرولا فرنٹیئر اسمارٹ فون ہوسکتا ہے جس کے بارے میں 2021 سے افواہیں سامنے آرہی ہیں۔
اس سے قبل فون کے حوالے سے افواہوں میں بتایا گیا تھا کہ موٹرولا کی جانب سے ڈیوائس کے لیے سام سنگ کے تیار کردہ 200 میگا پکسل آئی ایس او سیل ایچ پی 1 سنسر استعمال کیا جائے گا۔

یہ سنسر بائی ڈیفالٹ 50 میگا پکسل کی تصویر کھینچ سکے گا جبکہ تصاویر کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سنسر میں ڈیپ لرننگ سسٹم ایک الگورتھم کے تحت کام کرے گا۔
یہ سنسر 30 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے 8K اس کے علاوہ ویڈیو بھی ریکارڈ کرسکے گا۔
موٹرولا کی جانب سے حال ہی یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وہ کوالکوم کے نئے اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پلس پراسیسر سے لیس فون پر کام کررہی ہے جو کہ ممکنہ یہی فون ہوگا جس میں 200 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا۔
دیگر افواہوں کے مطابق موٹرولا فرنٹیئر میں 6.67 انچ کا 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس خم ایجز والا پی او ایل ای ڈی ڈسپلے ہوگا جس میں 60 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔
4500 واضح رہے کہ ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 125 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
