احمد سلمان بلوچ
رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے کہا ہے کہ مزدور آج بھی بدحالی کا شکار ہے۔
یوم مزدور کے عالمی دن پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ کی جانب سے محنت کشوں میں نقد عیدی تقسیم گئی ، انہوں نے کہا کہ مزدور اس معاشرے کا بہترین اثاثہ ہے۔
احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ محنت سے رزق حلال کمانے والا اللہ کا بہترین دوست ہے، گرمی کے اس موسم میں مزدور آج بھی دھوپ میں بیٹھ کر روٹی روزی کا متلاشی ہیں جبکہ حکمران ٹھنڈے کمروں میں برا جمان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچہتر سالوں میں حکمران طبقہ تو امیر ترین ہوتا گیا لیکن مزدور آج بھی بدحالی کا شکار ہے۔
احمد سلمان بلوچ نے مزید کہا کہ مزدور اڈوں پر صاف پانی کی سہولت ، چھاؤں کیلئے سایہ ، سوشل سیکورٹی سہولت کے متلاشی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
